ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپن انگڈی میں حادثاتی طور پر تالاب میں ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک

اپن انگڈی میں حادثاتی طور پر تالاب میں ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک

Sun, 08 Jul 2018 11:08:40    S.O. News Service

پتّور 8؍جولائی (ایس او نیوز) اپن انگڈی کے قریب ایک گاؤں میں پیش آئے المناک حادثے میں ایک شخص تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔موصولہ رپورٹ کے مطابق مہلوک شخص کا نام نوین گوڈا(35سال) ہے، جو کہ پیشے کے اعتبار سے الیکٹریشین تھا۔

مہلوک نوین گوڈا کی بیوی نے جو شکایت پولیس تھانے میں درج کی ہے اس کے مطابق نوین تالاب کنارے گیا ہواتھا کہ اچانک پیر پھسل کر وہ پانی میں گر گیاچونکہ تالاب میں بہت زیادہ پانی بھرا ہواتھا اس لئے ڈوبنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔اپن انگڈی پولیس نے غیر فطری موت معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: